وزن میں اضافے سے پریشان افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ ماہرین نے ایک بڑے سروے کے بعد چھ اور آسان ورزشیں بتائی ہیں جو شرطیہ آپ کا وزن کم کرکے آپ کو اسمارٹ بناسکتی ہیں ۔ یہاں تک کہ ایسے لوگ جو موروثی طور پر موٹاپے کے شکار ہوں اور ان کے جین بھی فربہی کی خبر دیتے ہوں وہ بھی ان ورزش سے اپنا وزن گھٹا سکتے ہیں۔

Exercise gROUP

تائیوان میں 18 ہزار سے زائد افراد کا سروے کیا گیا ہے جس میں 30 سے 70 برس کے افراد جائزہ لیا گیا ۔ اس سے معلوم ہوا ہے کہ باقاعدہ جاگنگ، پہاڑ پر چڑھنا، تیز چہل قدمی، پاور واکنگ (7 سے 9 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑ)، ڈانس، اور طویل یوگا سے موٹاپے کو کم کیا جاسکتا ہے۔

تاہم وزن کم کرنے کی دیگر مشہور ورزشیں جینیات کے تحت موٹاپے کے شکار افراد پر اتنا زیادہ پراثرثابت نہیں ہوئیں جن میں سائیکل چلانا، تیراکی اور گیم کے سامنے ناچنا اور ورزش کرنا شامل ہے۔

Exercise level Girl
Exercise level Girl

’ ہماری تحقیقات سےمعلوم ہوا ہے کہ جینیاتی وجوہ سے موٹاپے کے شکار افراد پر مختلف ورزشوں کا اثر کم ہوتاہے۔ لیکن ہماری تجویز کردہ ورزش ان افراد کا وزن بھی کم کرسکتی ہے جن کی جین میں موٹاپا لکھا ہے،‘ محققین نے اپنی رپورٹ میں کہا۔

موٹاپے میں عموماً باڈی ماس انڈیکس ( بی ایم آئی) کو مدِ نظر رکھا جاتا ہے۔ تاہم اس مطالے میں جسمانی چربی کی شرح (بی ایف پی)، کمر کا گھیر (ویسٹ سرکمفرنس)، کولہے کا گھیر (ہِپ سرکمفرینس) اور کمر اور کولہے کا تناسب (ویسٹ ٹو ہِپ ریشو) کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

باقاعدہ جاگنگ : سب سے بہتر

ہفتے میں تین مرتبہ 30 منٹ کی جاگنگ کی عادت آپ کے جسم کو فربہ کرنے والے جین کا کامیابی سے مقابلہ کرسکتی ہے۔

محققین نے تائیوان کے بایوبینک ڈیٹابیس کی معلومات کے تحت کہا ہے کہ جن ہلکی پھلکی ورزشوں میں زیادہ جسمانی توانائی خرچ نہیں ہوتی ان کے فوائد بھی کم کم ہوتے ہیں۔ لیکن ان کا اصرار ہے کہ اگر آپ دبلا ہونے کے لیے ٹھنڈے پانی میں تیراکی کرتے ہیں تو اس سے بھوک لگتی ہے اور آپ دوبارہ کھانے کی طرف دوڑتے ہیں۔

Exercise Girl Musles

اس تحقیق کا اہم مقصد یہ بھی تھا کہ اگر جین آپ کو گوشت کا پہاڑ بنانا چاہتے ہیں تو اسے قسمت کا لکھا نہ سمجھیں بلکہ مسلسل اور درست ورزشیں اس کا اثر زائل کرسکتی ہیں اور آپ کو اسمارٹ بناسکتی ہیں۔

یہ تحقیق پبلک لائبریری آف سائنس میں شائع ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اوپر بیان کردہ چھ اہم ورزشیں آپ کا وزن کم کرنے میں انتہائی مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں۔

image_pdfimage_print
Summary
خاص 6 ورزشیں، جو وزن گھٹائیں اور موٹاپا بھگائیں
Article Name
خاص 6 ورزشیں، جو وزن گھٹائیں اور موٹاپا بھگائیں
Description
وزن میں اضافے سے پریشان افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ ماہرین نے ایک بڑے سروے کے بعد چھ اور آسان ورزشیں بتائی ہیں جو شرطیہ آپ کا وزن کم کرکے آپ کو اسمارٹ بناسکتی ہیں ۔ یہاں تک کہ ایسے لوگ جو موروثی طور پر موٹاپے کے شکار ہوں اور ان کے جین بھی فربہی کی خبر دیتے ہوں وہ بھی ان ورزش سے اپنا وزن گھٹا سکتے ہیں
Author
Publisher Name
Therapeutic.com.pk
Publisher Logo

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here