پینسلوانیہ: سینےاور معدے کی جلن کم کرنے کے لیے ایک گھریلو ٹوٹکا دودھ بھی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ مرغن اور مصالحے دار غذاؤں کی سوزش کم کرتا ہے۔ لیکن اب ماہرین نے اس کےسائنسی ثبوت پیش کردیئے ہیں۔

چکنائی والا یا چکنائی کے بغیر دودھ دونوں ہی مرچ مصالحوں کی شدت کم کرتے ہیں۔ اگرچہ میٹھے مشروب بھی اس جلن کو کم کرسکتے ہیں لیکن سافٹ ڈرنکس اس میں کوئی کردار ادا نہیں کرتیں۔
پینسلوانیہ اسٹیٹ یونیورسٹی نے اس ضمن میں ایک چھوٹا سا مطالعہ کیا ہے جس میں 72 افراد پر سات مختلف اقسام کے مشروبات آزمائے گئے تھے۔ اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چکنائی کے ساتھ اور چکنائی کے بغیر دودھ منہ اور معدے جلن دور کرنے میں سب سے بہترین ثابت ہوتے ہیں۔

مرچوں میں جلن پیدا کرنے والا ایک مرکب عام پایا جاتا ہے جسے کیپسیسن کہا جاتا ہے۔ یہ منہ اور معدے میں جلن پیدا کرتا ہے۔ دودھ میں موجود خاص پروٹین اس کی شدت اور جلن کو ماند کرتے ہیں۔
لیکن ماہرین نے کہا ہے کہ اس جلن کو بیئر اور شراب نوشی سے کم نہیں کیا جاسکتا اور اس سے جلن مزید بڑھ جاتی ہے۔ دوسری جانب سافٹ ڈرنک اور سوڈا بھی اس ضمن میں مفید نہیں ہوتے۔

ماہرین نے رضاکاروں کو پہلے کیپسیسن والا ایک مشروب دیا اور اس کے بعد شدت کم کرنے کے لیے پانی، کولا، چیری کے ذائقے والا کول ایڈ، کاربونیٹ پانی، بغیر الکحل والی بیئر، چکنائی والا اور اس کے بغیر دودھ پینے کو دیا۔
مرچ مصالحوں والی غذائیں کھانے کے بعد دودھ پینے سے منہ، سینے اور معدے کی جلن کم ہوجاتی ہے اور یہ عمل سالماتی سطح پر ہوتا ہے۔ تقریباً تمام اقسام کی مرچوں میں کیپسیسن پایا جاتا ہے اور دودھ اس کی شدت کم کرتا ہے۔

دودھ پینے کے پانچ فائدے
:مضبوط ہڈیاں اور مضبوط دانت
گائے کے دودھ کے فوائد میں سب سے پہلا شمار ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے ہوتا ہے ۔ ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنانے کے لئے جسم کو پروٹین اور کیلشمی کی ضرورت پڑتی ہے اور یہ جسم کی یہ ضرورت گائے سے پوری کی جاسکتی ہے ۔ گائے کے دودھ میں دونوں چیزیں پائی جاتی ہیں ۔

:دل کی صحت کے لئے
گائے کے دودھ میں اومیگا تھری موجود ہوتا ہے اور ایسی گائیں جن کی غذا میں ہرے پتوں والی غذاؤں (یعنی سبز چارے) کا استعمال زیادہ ان کے دودھ میں اومیگا تھری کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو دل کو مضبوط بناکے مختلف امراض سے محفوظ رکھتا ہے اور دل کو بیماری سے بچاتا ہے ۔

:شوگر کنٹرول
ایک تحقیق کے مطابق گائے کے دودھ کا روزانہ استعمال جسم میں شوگر کا لیول متوازن رکھتا ہے ۔ اور گائے کے دودھ میں وٹامن بی اور منرلز کی موجودگی انسانی نظام انہضام کو بہتر بناکے غذاؤں کو صحیح طریقے سے ہضم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ معدے کو زیادہ طاقتور کرتا ہے ۔

:قوت مدافعت
گائے کے دودھ میں اینٹی آکسیڈنٹ ، وٹامن ای اور زنک پایاجاتا ہے جو قوت مدافعت بڑھاکے جسم سے خطرناک قسم کے بیکٹیریا جو کہ مختلف امراض کی وجہ بنتے ہیں کا صفایا کرتا ہے کینسر دل کی بیماریوں جیسے امراض سے محفوظ رکھتے ہیں ۔ گائے کے دودھ میں موجود وٹامن ای اور زنک آپ کی جلد کو بھی خوبصورت ، جازب اور پر کشش بناتے ہیں ۔

:جسمانی نشوونما
پروٹین بہترین نشوونما کے لئے سب سے ضروری جز ہے پروٹین بہت سی اقسام کے پائے جاتے ہیں گائے کے دودھ میں سب سے بہترین پروٹین پایاجاتا ہے جس کا صاف مطلب یہ ہے کہ گائے کا دودھ طاقت ، دماغی صحت اور نشوونما میں بہترین کردار ادا کرتا ہے ۔ تحقیق کے مطابق بچوں کی بہترین نشوونما کے لئے گائے کے دودھ کا استعمال روزنہ کرنا چاہیئے ۔


